تازہ ترین دلچسپ و عجیب

دُولہے نے ہار دلہن کی بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا ، شادی کینسل!”

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک شادی اس وقت منسوخ کر دی گئی جب نشے میں دھت دولہے نے دلہن کے بجائے غلطی سے اس کی سہیلی کو پھولوں کا ہار پہنا دیا۔ 26 سالہ رویندر کمار بارات کے ساتھ تاخیر سے پہنچے اور شادی کی تقریب کے دوران نشے کی حالت میں غلطی کر بیٹھے۔

یہ منظر دیکھ کر 21 سالہ دلہن، رادھا دیوی، نے طیش میں آ کر دولہے کو تھپڑ مارا اور شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہو گیا، جس میں کرسیاں بھی چل گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور بارات کو واپس بھیج دیا۔

دلہن کے اہل خانہ کے مطابق، دولہے کے گھر والے شادی سے قبل اور بارات کے دن اضافی جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے، جس پر تنازعہ پہلے ہی موجود تھا۔ مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ رویندر کمار نے اپنی نوکری کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔

پولیس نے دولہے اور اس کے دوستوں کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دلہن نے شادی کو بحال کرنے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے