وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک کا کہنا ہے کہ اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئیسولیٹ ہونا چاہیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ائیرپورٹس اور بارڈر پرانتظامات سےمتعلق آگاہ کیا ہے، انہیں منکی پاکس کی ٹیسٹنگ لیبارٹریز،کٹ اور ادویات سےمتعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس حوالے سے اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔