دنیا

ایران کے حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں: ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ

Spread the love

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کردیا ہے کہ ایران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کو حاصل حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہےایران کے یو این مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا ردعمل ممکنہ جنگ بندی کیلئے نقصاندہ نہیں ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ردعمل کا وقت اور انداز جنگ بندی پر اثرانداز نہیں ہوگا، ایران کی ترجیح ہے کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی ہو، جنگ بندی معاہدہ اگرحماس کو منظور ہوا تو ایران کو بھی قبول ہوگا۔خبرایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کے تبادلے کیلئے براہ راست اور مصالحتی سرکاری چینلز ہمیشہ قائم رہے ہیں تاہم دونوں فریق اس کی تفصیل ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے