پاکستان

ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ چکی ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

Spread the love

دفتر خارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ایران سے میتیں جیکب آباد ایئر پورٹ پر پہنچائی گئیں، صوبائی وزیر ناصرشاہ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی عرفان سومرو ایئر پورٹ پر موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ حادثے کے دوران ریسکیو کے عمل اور معاونت پر ایرانی حکام کے شکر گزار ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے خصوصی طیارے میں 16 زخمی افراد بھی شامل ہیں، تمام جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے