تازہ ترین دنیا

امریکن ایئرلائنز کے طیارے میں آتشزدگی، متعدد مسافر زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امیریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں آتش زدگی کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام فلائٹ 1006 نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس موقع پر طیارے کے انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے نکل کر جہاز کے ایک ونگ پر کھڑے ہیں اور نیچے اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ کے فضائی امور کے نگراں ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا کہ عملے نے انجن میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی جس کے بعد طیارے کو ڈینور ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔

ایف اے اے کے مطابق طیارے نے شام پانچ بج کر 15 منٹ پر بحظاظت لینڈنگ کی تو اس کے انجن میں آگ بھڑک رہی تھی۔

امیریکن ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر پرواز میں انجن کا کوئی مسئلہ ہوا تھا۔ تاہم تمام 172 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کو ٹرمینل لے جایا گیا ہے۔

فوری طور پر اس بات کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ طیارے کے انجن میں کس وقت آگ لگی۔

امیریکن ایئر لائنز نے عملے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے