تازہ ترین دنیا

امریکا میں خطرناک طوفان کی تباہی – لاکھوں لوگ متاثر

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں شدید سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 37 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کنساس، الاباما اور مسیسیپی میں طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

رپورٹس کے مطابق 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے، جبکہ فلوریڈا سے کیرولائنا تک تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے۔ طوفان نے جنوب اور وسط مغربی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد مشرقی ریاستوں کا رخ کر لیا ہے، جس کے باعث مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے