(اُردو ایکسپریس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے بولنگ کوچ اظہر محمود سے علیحدگی اختیار کرلی۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق اظہر محمود کی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سے وابستگی کے باعث انہیں ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے۔
ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ای ین بٹلر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
اظہر محمود نے 2016 اور 2024 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ ٹیم کے مالک علی نقوی نے انہیں "اسلام آباد یونائیٹڈ کا حقیقی لیجنڈ” قرار دیا۔
دوسری جانب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے لیے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔