ویب ڈیسک (اُردو ایکسپریس) اداکارہ ماروا حسین نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالورز مکمل کر لیےپاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماورا حسین کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔اداکارہ ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ اگر انہیں سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا کیونکہ وہ ہر لمحہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے ہوئے اپنی دلکش پوسٹس سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں
۔حال ہی میں ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں لندن میں موجود اور جشن مناتے دیکھا گیا۔لیکن ذرا رکیے! اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ جشن ضرور اداکارہ کی سالگرہ کا ہوگا کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں سے ماورا حسین کی 32 ویں سالگرہ کی سیلیبریشن زور و شور سے جاری تھیں ،
تو آپ غلط ہیں۔جی ہاں اس بار یہ سیلیبریشن کسی سالگرہ کی نہیں بلکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کی ہے۔
ماورا حسین کے سادگی میں بھی بھرپور جلوےاداکارہ نے یہ جشن اپنے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9ملین مکمل ہوجانے کی خوشی میں منایا ہے جس کی جھلکیوں نے ایک بار پھر مداحوں کو انکی تعریف کرنے پر مجبور کردیامذکورہ جھلکیوں میں اداکار لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سفید پروں والا لباس زیب تن کیے حسن کا ایسا تڑکا لگایا کہ ہر دیکھنے والا آنکھیں جھپکنا ہی جیسے بھول گیادوسری جانب ماورا حسین کی پوسٹ پر کسی نے انہیں پاکستانی سنڈریلا کا لقب دیا تو کئی بھارتی مداحوں نے انہیں ایک بار پھر بھارت جا کر فلم کرنے کی آفر دی۔