(اُردو ایکسپریس) معروف پاکستانی اداکارہ ریشم نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ایک تقریب میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ریشم کے مطابق، وہ ہمایوں سعید کی دعوت پر تقریب میں شریک تھیں، جہاں دیگر مہمانوں کی طرح انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو سلام کیا، مگر ان کا رویہ انتہائی غیر شائستہ تھا۔
ریشم نے مزید کہا کہ وہ پہلے خلیل الرحمٰن قمر کی مداح تھیں، لیکن اب ان کی تحریروں کو متاثر کن نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے ان پر بھارتی فلموں کی نقل کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کے مکالمے خود ان کے خلاف جا رہے ہیں۔
ریشم کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کی حمایت کی، جبکہ کچھ خلیل الرحمٰن قمر کے دفاع میں بولے۔ تاحال خلیل الرحمٰن قمر نے اس معاملے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔