پاکستان

احتجاج تیسرا دن: پی ٹی آئی کا قافلہ جی 11 پہنچ گیا، بشری بی بی کا خطاب

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ منگل کو علی الصبح اسلام آباد کے علاقے جی الیون پہنچ گیا۔

نصف شب کے بعد پی ٹی آئی کارکن 26 نومبر چونگی پر بڑی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سرینگر ہائی وے پر جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ محدود تھیں
اسی دوران شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکارون پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔ اور فوج کو طلب کر لیا گیا۔

تاہم فوج کی طلبی کے باوجود پی ٹی آئی کا قافلہ آگے بڑھا۔ جی الیون سے ڈی چوک کا فیصلہ 14 کلومیٹر ہے۔

جی الیون پہنچ کر بشریٰ بی بی نے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست کر رہے ہیں کہ لوگ پر امن رہیں، یہ آپ کے بہن بھائی ہیں جو آ رہے ہیں، کارکنان ڈی چوک پہنچیں گے۔

اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور 26 نمبر پر ہی ہیں اور بشری بی بی قافلے کی خود قیادت کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے