پاکستان تازہ ترین

لاہور میں 18 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) سورج آج بھی قہرڈھائے گا، ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکادرجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے ۔ کراچی میں بھی صبح کے وقت ہی سورج کاپارہ ہائی رہا ، گرمی کی شدت 35 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے۔ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلنے کا بھی امکان ہے ۔

لاہور میں عید کے تیسرے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا جبکہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا۔ اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 45، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جبکہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے