پاکستان تازہ ترین

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) راولاکوٹ اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، موسم کی شدت کے باعث آج تعلیمی ادارے بند ہیں ۔

راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بعض رابطہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے،بالائی علاقوں میں سردی میں بھی اضافہ ہو گیاہے اور موسمی شدت کی وجہ سے پونچھ کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کاکہناہے کہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے خطرات ہیں اس لئے عوام ندی نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں،چاروں اضلاع کے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے