(اردو ایکسپریس) سونے کی بڑھتی قیمت کو ایک بار پھر بریک لگ گئے۔
گزشتہ روز سونا 4300 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا، آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونا 3700 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونا 3172 روپے سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 37 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4601 ڈالر کا ہو گیا ہے۔چاندی کی بلند ترین قیمت میں بھی 150 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 9425 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔