تازہ ترین ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت سے بنے وزیر نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کیا کہا؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) دنیا کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت(AI) سے بنے وزیر نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

البانیہ کی پارلیمنٹ سے دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجس (AI) سے بنے وزیر نے خطاب کیا ،البانوی لباس میں ملبوس خاتون اے آئی وزیر جن کاالبانوی نام ڈیلا یعنی ’سورج‘ ہے، انہوں نے کہا کہ میں انسانوں کی جگہ لینے کے لیے نہیں بلکہ ان کی مدد کرنے کے لیے ہوں۔

اے آئی وزیر ڈیلا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے والوں کے غیر انسانی فیصلوں سے ہے۔یاد رہے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے ہی دنیا کے پہلے AI-generated حکومتی وزیر کا تقرر کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے