تازہ ترین ٹیکنالوجی

گوگل طلبا کو 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دیگا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جامعات میں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق تحقیق کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ گوگل اور اس کی مرکزی کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس اقدام میں ’AI for Education Accelerator‘ کے ذریعے ہر امریکی کالج طالبعلم کے لیے مصنوعی ذہانت اور کیریئر ٹریننگ مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد کالجز اور جامعات اس پروگرام کا حصہ بن چکی ہیں، یہ فنڈنگ آئندہ تین برسوں میں فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ملک بھر کی جامعات میں طلبہ کے لیے AI سے متعلق شعور، تحقیقاتی وظائف، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے وسائل کو فروغ دینا ہے۔سندر پچائی کے مطابق ہم ‘گوگل اے آئی فار ایجوکیشن ایکسیلیریٹر’ کے تحت ہر امریکی کالج طالبعلم کو مفت AI ٹریننگ اور گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کریں گے۔ یونیورسٹی آف مشی گن، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ورجینیا سمیت ٹیکساس، نارتھ کیرولائنا اور پنسلوانیا کی متعدد سرکاری یونیورسٹیاں پہلے ہی اس پروگرام کا حصہ بن چکی ہیں۔ اس ایک ارب ڈالر کی مجموعی رقم میں گوگل کے جدید AI ٹولز، جیسے جیمینی چیٹ بوٹ، کی قیمت بھی شامل ہے، جو طلبہ کو بغیر کسی اضافی لاگت کے فراہم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے