تازہ ترین ٹیکنالوجی

ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ آئی او ایس 18.5 اور آئی پیڈ او ایس 18.5 جاری کر دی۔

اگرچہ گزشتہ برس ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے اس آپریٹنگ سسٹم کی یہ پانچویں اپ ڈیٹ ہے لیکن اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد آئی او ایس اب کیریئر پرووائیڈڈ سیٹلائیٹ فیچرز کو سپورٹ کرنے لگے گی۔ اس کے علاوہ جب کسی بچے کی ڈیوائس پر اسکرین ٹائم پاس کوڈ کو استعمال کیا جائے گا تو والدین کو ایک نوٹیفیکیشن بھی موصول ہوگا۔

 

اس کے علاوہ اپ ڈیٹ میں کچھ سیکیورٹی کے مسائل کو بھی حل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے