(اردو ایکسپریس) ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں سفارشی کلچر اور کرپشن ختم کرنے کے لئے اقدامات مکمل کرلئے گئے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کامعیار بہتر بنانےکےلئے 44آرٹیفیشنل انٹیلی جنس بیسڈ گاڑیاں خریدی گئی ہیں جو اگلے ہفتے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی،ان آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈگاڑیوں میں سنسرز،کیمرےاوربائیومیٹرک مشین نصب ہوں گے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال 34 گاڑیاں خریدی جانی تھی بعدمیں مزید تعداد بڑھا کر44 کردی گئی ،گاڑی کی خریداری پر 48لاکھ جبکہ دیگر آلات کی انسٹالیشن پر 4سے 5 لاکھ کے اخراجات آئیں گے۔
ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز کا حتمی ٹیسٹ مکمل کرلیا گیاہے،ان گاڑیوں میں سنسرز،کیمرے اوربائیومیٹرک مشین کی تنصیب ہوگی۔ٹریفک حکام کے مطابق مینول ٹریک کی بجائےجی پی ایس بیسڈ ٹریک پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر لاہور میں تمام ٹیسٹینگ سنٹرز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز فراہم کی جائیں گی۔