تازہ ترین ٹیکنالوجی

پاکستانی نوجوان نے نیااے آئی سافٹ ویئر تیارکرلیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیاجس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر کے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز ویب آر ٹی سی سےملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔محمدعثمان بشیر کو دبئی میں ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سےبھی نوازا گیا،اس ایوارڈ کیلئے بھارت اور چین سمیت ایشیا کےدیگر ممالک سے80 درخواستیں آئی تھیں۔ محمدعثمان بشیر نےکانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیویلپ کیا ہےجو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے