تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح شرپسند عناصر کی فائرنگ،4 اہلکار شہید،20 سے زائد زخمی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح شرپسند عناصر نے فائرنگ کی جس کے نیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آئی جی آزاد کشمیر پولیس کے مطابق مسلح عناصر نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو براہ راست نشانہ بنایا،شہید و زخمی اہلکاروں کے زخم فائر آرم اور گن شاٹ نوعیت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ کسی پر امن سیاسی احتجاج کا تسلسل نہیں،شرپسندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا،سی ایم ایچ راولاکوٹ پرحملہ دہشت گردی ہے۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلح جتھے کو آزادکشمیر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی سلامتی ، ریاستی نظام یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان آزاد کشمیرپولیس نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے