(اُردو ایکسپریس) ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس نے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا
تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو پکی حویلی کے قریب فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا گیا
پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک سمیت نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا
پولیس نے ڈانس پارٹی سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا
ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری