بزنس تازہ ترین

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 

حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔

 

 

وفاقی حکومت اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئے سبسڈی بڑھائے گی، درخواست پر نیپرااتھارٹی 4اپریل کو سماعت کرے گی۔

 

ڈسکوز اور کے ای صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، لائف لائن صارفین کے علاوہ اس کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے