(اُردو ایکسپریس) کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 17 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے ہوا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔
خیال رہے کہ گذشتہ شب پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
صدرمملکت نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصرکی بزدلانہ کاروائیاں حیوانیت کی عکاسی کرتی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلٰی بلوچستان و دیگر نے بھی لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔