تازہ ترین کھیل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔ پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔ پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے