تازہ ترین کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے ملیں گے؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ کے شائقین کو ایک سنسنی خیز ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا

 

اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔ تاہم، آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیسٹ ٹیمیں تقریباً دو سال تک باہمی سیریز کھیل کر فائنل تک پہنچی ہیں۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق، اس انعامی رقم سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور ٹیموں کو مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے