ٹیکنالوجی کھیل

کیا بابراعظم کا اوپننگ سے دل بھر گیا؟ ٹیم ڈائریکٹر نے وجہ بتادی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پشاور زلمی کے ٹیم ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے فرنچائز کپتان بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں اوپننگ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

 

میچ کے اختتام پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے ٹیم ڈائریکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس پلئیر ہیں اور انہوں نے خود اپنا نمبر تبدیل کیا ہے۔

 

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں تاکہ ٹیم کا اسکور بہتر بنایا جاسکے اور حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جائے

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا تھا، یہ پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں تیسری فتح تھی۔

 

اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ون ڈاؤن پوزیشن پر آکر 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے