(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آخری اوور میں اچھی بیٹنگ نہ کر سکے ، حنین شاہ نے اچھی بائولنگ اور اللّٰہ نے اسے عزت دی۔ انھوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حنین شاہ نے ٹورنامنٹ کے دوران اچھی بائولنگ کی، کچھ عرصہ سے انجریز کا شکار تھا، حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم نے ابھی فیلڈنگ کی اور یقینی رنز بچائے۔ شاداب خان نے کہا کہ یکے بعد دیگرے جب وکٹس گرتی ہیں تو کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، اچھا میچ ہوا ،کرائوڈ نے بھی میچ کو انجوائے کیا، ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن بد قسمتی سے اختتامی لمحات میں ہار گئے۔ کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے بتایا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حساب سے نمبر چار پر کھیل رہا تھا، اس لیے آج بھی اسی حساب سے نمبر چار پر کھیلنے آیا ، خواہش ہے کہ بابر اعظم کہتے لیکن جس طرح حیدر آباد کنگز کھیل رہی ہے، اس حساب سے کام خراب ہی لگ رہا ہے۔