تازہ ترین کھیل

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا،پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم پی ایس ایل میں چار سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس کارنامے کے ساتھ عثمان خان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، جن کے نام بھی چار سنچریاں ہیں۔

 

اس کے علاوہ بابر اعظم نے ایک ہی سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی مشترکہ طور پر اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے 11 میچز کی 10 اننگز میں 588 رنز اسکور کیے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ فخر زمان کے پاس تھا، جنہوں نے 13 اننگز میں 588 رنز بنائے تھے۔

 

اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے

 

کوالیفائی کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے