تازہ ترین کھیل

پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 ، 50 لاکھ جرمانہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا ہے۔

 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کیا ہے، میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر کھلاڑیوں کی سرزنش کرتے ہوئے 50،50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ اب پرفارمنس دکھانے پر ہی انہیں مالی مراعات دی جائیں گی۔

 

ورلڈ کپ میں پرفارم نہ کرنے پر قومی ٹیم کی ایک بار پھر سرجری کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کو ٹی 20 کرکٹ میں نہ کھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈز سے ابتدائی مقابلے میں شکست سے بال بال بچی پھر امریکا کو بھی ہرا دیا، سری لنکن کنڈیشنز سے واقفیت اور معیاری اسپن بولرز کی موجودگی میں اس بار بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی توقع تھی، البتہ ایشیا کپ کے تین میچز کی طرح ناکامی ہی ہاتھ آئی۔

 

نمیبیا کو زیر کرکے قومی ٹیم نے سپر8 میں تو جگہ بنا لی مگر نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی محتاج ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے