تازہ ترین کھیل

اے سے بی کیٹیگری میں آنیوالے کرکٹرز کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان، بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کرکٹرز کو ماہانہ 20 لاکھ کا نقصان ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری ختم کرکے بی کیٹیگری کر دی گئی ہے۔ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 65 لاکھ روپے ملتے تھے جبکہ بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 45 لاکھ کے قریب معاوضہ ملتا تھا، اس بار بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ تقریباً 20 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ان کھلاڑیوں میں بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔پی سی بی نے سی اور ڈی کٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا ہے، سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ سیلری 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کردی گئی جبکہ ڈی کٹیگری کے کھلاڑی کو اب سیلری 12 لاکھ کی بجائے 15 لاکھ روپے ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے