تازہ ترین کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا،اے کیٹیگری ختم

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کر دیا، یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک نافذ رہیں گے۔ پی سی بی نے کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری ختم کر دی ہے، گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا جبکہ اس بار تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے جن میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے۔بی کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صہیبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی موجود ہیں۔ ڈی کیٹیگری میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد اور صوفیان مقیم شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 8 اس بار کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے