تازہ ترین سوشل میڈیا

حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) معروف سوشل میڈیاانفلوئنسرحکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ اس سے قبل بھی اپنی شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد کی پہلی اہلیہ انتقال کرچکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔

حالیہ شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کا نام سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے، سوشل میڈیا پرشادی کی سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہاہے، متعدد افراد نے اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض صارفین نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے