تازہ ترین سوشل میڈیا

آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پر واپسی،مداح تشویش میں مبتلا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ مبہم انداز میں انسٹاگرام پر واپس آگئیں۔
معروف گلوکارہ کے مداح جو ان کے اچانک انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کرنے پر حیران ہوگئے تھے، وہ اب ان کی واپسی پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے پُراسرار طریقے سے دوبارہ انٹری دیتے ہوئے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ری ایکٹیویٹ کرکے ساتھ ہی کئی مبہم اسٹوریز شیئر کردی ہیں۔آئمہ بیگ نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ آپ سمجھ رہے تھے یہ ختم ہوگیا ہے؟ انتظار کریں، پلاٹ میں ٹوئسٹ ہے، مجھے یاد کیا؟ ٹھہریں کچھ آنے والا انسٹااسٹوریز کا سلسلہ یہی رکا نہیں بلکہ انہوں نے انسٹااسٹوری میں مزید لکھا کہ آپ نے ابھی مجھے دیکھنا نہیں تھا لیکن الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔آئمہ بیگ نے یہ بھی لکھا کہ جلد ی واپسی کے ساتھ ہی بڑی چیز آ رہی ہے، فی الحال اتنا ہی۔
معروف گلوکارہ کے مداحوں کی تشویش میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب انہوں نے مختلف انسٹااسٹوریز کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍآئمہ بیگ کی انسٹااسٹوریز کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو صارفین نے ملے جلے تاثرات پیش کیے، ان کے مداح گلوکارہ کی واپسی پر خوش ہیں اورکچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ نئی آنے والی البم کی تشہیری مہم ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی ان کی شادی کی تصاویر بھی غائب ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش تھیں تاہم اب گلوکارہ کی واپسی کے ساتھ ہی ان کی شادی کی تصاویر بھی واپس آگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے