(اُردو ایکسپریس) یوٹیوب نے اپنے صارفین کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے شارٹس کیلئے نیا ٹائمر فیچر متعارف کرا دیا ۔
یوٹیوب صارفین اس فیچر کے ذریعے شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے لیے روزانہ کا وقت طے کرسکتے ہیں، ایک بار جب وہ طے شدہ وقت تک پہنچ جائیں گے تونوٹیفکیشن کے ذریعے کہا جائے گا کہ اب اسکرولنگ کو روک دیں،ٹائمر فیچر کے ذریعے صارف چاہے تو نوٹیفکیشن کو بند کرکے سکرولنگ جاری رکھ سکتا ہے۔
اس سے قبل یوٹیوب نے اپنا 10 سال پرانا فیچر ختم کرنے اور اس کی جگہ نیا آپشن پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب ٹرینڈنگ‘‘سیکشن کو ختم کرنے میں مصروف ہے جو صارفین کو دنیا بھر میں مقبول ویڈیوز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق اس کا ٹرینڈنگ پیج اور ٹرینڈنگ ناؤ اگلے دو ہفتوں میں پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا اور صارفین اس کی جگہ یوٹیوب چارٹس استعمال کر سکیں گے جو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مواد کی درجہ بندی کرتا ہے۔
یوٹیوب چارٹس صارفین کو مخصوص کیٹیگری میں مقبول ترین ویڈیوز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس میں فی الحال میوزک ویڈیوز، پوڈکاسٹ اور مووی ٹریلرز شامل ہیں۔پلیٹ فارم کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ چارٹس میں مزید کیٹیگریز شامل کی جائیں گی اور اس دوران گیمنگ ایکسپلور پیج کے نیچے ٹرینڈنگ گیمنگ ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہاہے کہ جب ہم نے 2015 میں پہلی بار اس فیچر کو متعارف کروایا تو what’s trending میں وائرل ویڈیوز کی واحد فہرست کے ساتھ حاصل کرنا بہت آسان تھا
- اکتوبر 25, 2025
یوٹیوب پر شارٹس کے لئے نیا ٹائمر فیچر متعارف
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 273 Views
Share: