تازہ ترین سوشل میڈیا

عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں آپ کے لیے مسائل پیدا ہوں،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سوشل میڈیا صارف اسد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں رہنے دیا اور وہ خود کینیڈا منتقل ہو گئے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا ہوں۔ اسد چوہدری نے مزید کہاہمارے لیے سب سے زیادہ عزیز پاکستان ہونا چاہیے، افراد آتے جاتے رہتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے