(اُردو ایکسپریس) پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔آخری ویڈیو میں احمد شاہ اور عمر شاہ کو سکول سے چھٹی کے بعد یونیفارم میں اپنے کزن کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جبکہ احمد نے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی عمر کی یہ آخری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ننھے سٹارکی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔