تازہ ترین سوشل میڈیا

رجب بٹ اور ندیم مبارک کا جوئے کی پروموشن کیس کے حوالے سے اہم فیصلہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

رجب بٹ اور ندیم مبارک (نانی والا) نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواست ضمانتیں دائر کر دیں، دونوں نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی۔

رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔دونوں یوٹیوبرز نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے