(اُردو ایکسپریس) لاہورکی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کاسیلابی پانی داخل ہونے سے گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا۔
اداکارہ عارفہ صدیقی نے لاہور کے علاقے چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اداکارہ عارفہ صدیقی نے لاہور کے علاقے چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ویڈیو میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے جب کہ فوٹیج میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں سیلاب کے باعث پانی دریا کے قریب موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز میں داخل ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بہت سے گھر متاثر ہوئے تھے۔