تازہ ترین شوبز

سٹیج اداکارہ مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ملتان میں مسکان نامی سٹیج اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ ملتان میں مسکان نامی سٹیج اداکارہ کو ولید نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پراغواء کر لیا۔ اداکارہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف ائی ار کے مطابق ملزمان نے اسٹیج اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گھر سے باہر بلایا۔ گھر سے باہر نکلتے ہی ملزمان خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھاکر لے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔خاتون کے مبینہ اغواء ہونے سے قبل ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔ ویڈیو میں سٹیج ایکٹریس مسکان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو ولید جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے