تازہ ترین شوبز

ہالی وڈ میں نئی ہلچل: کیا سڈنی سوئینی نئی بانڈ گرل ہوں گی؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) یوفوریا اور دی وائٹ لوٹس کی اسٹار سڈنی سوئینی کے بارے میں خبریں گرم ہیں کہ وہ نئی جیمز بانڈ فلم میں مرکزی خاتون کردار (بانڈ گرل) کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں!

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، ہالی وڈ کے مشہور ہدایتکار ڈینس ویلینیو سڈنی سوئینی کو نہ صرف باصلاحیت بلکہ نوجوان نسل میں مقبول قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

سوئینی کی سابق بانڈ گرل انا دے آرمس اور ویلینیو کے ساتھ 2023 کے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ملاقات بھی مداحوں کی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

اگر یہ انتخاب حتمی ہو گیا تو بانڈ گرل کا کردار ایک نئی تازگی اور اسٹائل کے ساتھ پردہ اسکرین پر واپس آئے گا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے