تازہ ترین شوبز

حمیرا اصغر کی موت کب ہوئی؟ ڈی آئی جی ساؤتھ نےتاریخ بتادی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اورڈی آئی جی ساؤتھ نے ان کی مو ت کی ممکنہ بھی بتادی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ لاش خراب ہونے کی بو 5 سے 40 دن تک ہوتی ہے اور اس مدت کے دوران حمیرا کے ہمسائے بھی اپنے فلیٹ میں نہیں تھے، حمیراکے پڑوس والا فلیٹ کافی عرصے سےخالی تھا اور جہاں اداکارہ کی لاش تھی وہاں ساتھ والے کمرے میں واش روم کی کھڑکی کھلی تھی، ہوسکتا ہے کہ کھڑکی کے ذریعے لاش کی بُو باہر نکلتی رہی ہو۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ فلیٹ کی مینجمنٹ کمیٹی، چوکیدار اور ہمسائے کو بھی شامل تفتیش کریں گے، حمیرا اصغر کراچی سے لاہور سفر کرتی رہتی تھیں، ہوسکتا ہے کہ لوگوں نے سمجھا ہو وہ لاہور گئی ہوئی ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں 7 اکتوبر 2024 ء کو یہ واقعہ پیش آیا جس کے 3 دن بعد ایک بار چوکیدار نے حمیرا کو فون بھی کیا جس کا جواب نہیں آیا،7 اکتوبر کے بعد حمیرا اصغر کے ایک دوست نے بھی ایک بار فون کیاتھا۔واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر تھی جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے