(اُردو ایکسپریس) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ملنے والی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حمیرا اصغر کے اہلِ خانہ لاش وصول کرنے پر رضامند ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ساتھ لانے کا کہا ہے، گزشتہ روز اہلِ خانہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ لاش وصولی کے لیے حقیقی رشتے داروں کے ہمراہ آئیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ رہے ہیں اور لاش وصول کریں گے۔