(اُردو ایکسپریس) معروف اداکارہ حرا مانی ایک بولڈ وائرل ویڈیوکے باعث سوشل میڈیاصارفین کی تنقیدکانشانہ بن گئیں۔ دو بول، میرے پاس تم ہو، سن یارا،دل موم کا دیا،غلطی اور یوں تو ہے پیار بہت جیسے ڈراموں میںن اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیاپربھی کافی ایکٹیورہتی ہیں اوراپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوزشیئرکرتی رہتی ہیں,وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری اوررقص کا بھی مظاہرہ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پران کا ایک ویڈیوکلپ وائرل ہواہے جس میں وہ شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر’’پریٹی لٹل بیبی‘‘ گانے پروہ لِپ سنکنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ انہوں نے گلابی رنگ کا کیژول ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے جو سائز میں کافی چھوٹا معلوم ہورہا ہے
یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہواتوانٹرنیٹ صارفین نے ان کے انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شدیدتنقیدکانشانہ بنایاہے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب شہرت کھونے کے بعد واپس حاصل کرنے کی کوشش ہے،ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان آنٹیوں کو ہوکیا گیا ہے؟ بس ویوز حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرگزرتی ہیں۔ایک اورصارف نے غصے میں کہا کہ ایسی بھی کیا مجبوری تھی ویڈیو بنانے کی؟ واضح رہے کہ حرا مانی ان دنوں ڈراما سیریل ’’ڈائن‘‘ میں شہباب کے کردار سے جلوہ گرہورہی ہیں جس میں اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ حرامانی نے سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی اور وہی انہیں شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں لے کر آئے۔