تازہ ترین شوبز

میرب علی کی خاموشی ٹوٹی، عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد پہلا ردِ عمل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) گلوکارعاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد اداکارہ میرب علی کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ سامنے آ گئی ہے۔

 

گلوکارعاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے میرب سے رشتے کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

اب میرب نے اپنی والدہ اور مرحومہ نانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی نانی 18 روز قبل انتقال کر گئی تھیں۔

 

انہوں نے نانی کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے جذباتی اندازمیں انہیں یاد کیا، یہ پوسٹ رشتے کے حوالے سے نہیں بلکہ خاندانی صدمے سے متعلق تھی، جسے مداحوں نے ہمدردی کے ساتھ سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے