(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد میں اپنے ہی گھرمیں قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بارے میں شایدبہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انہوں نے ایک پاکستانی ٹی وی ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں،ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پرکافی مقبول تھیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ڈرامے "وہ ضدی سی” کی چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں چائلڈ اسٹار عینا آصف کے ساتھ ثناء یوسف بھی چند مناظر میں نظر آ رہی ہیں۔
اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ثناء یوسف نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا کردار نبھایا تھا
ڈرامے کی یہ تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوچکی ہیں جس پر صارفین ایک بارپھرگہرے دکھ کااظہارکررہے ہیں۔