تازہ ترین شوبز

جنت مرزا کی حج پر روانگی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے اپنی بہن علشبہ انجم اور والدین کے ہمراہ مقدس سرزمین کی طرف روحانی سفر کا آغاز کر دیا۔

جنت مرزا اپنی خوبصورتی، فیشن اسٹائل اور ویڈیوز کے باعث لاکھوں دلوں پر راج کر رہی ہیں، اب ایک نئے اور بابرکت سفر کی جانب روانہ ہوئی ہیں، جس کا مقصد ہے حج کی سعادت حاصل کرنا۔ جنت مرزا اور ان کی بہن علشبہ نے اس موقع پر سادگی کو اپنایا، جو ان کے فالوورز کے لیے ایک غیر متوقع لیکن خوشگوار لمحہ ثابت ہوا۔

انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر نیلے عبایا میں ملبوس ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ تصاویر میں دونوں بہنیں اپنے والدین کے ساتھ روانگی کے وقت نہایت خوش اور مطمئن نظر آئیں، گویا ایک روحانی سکون ان کے چہروں سے جھلک رہا ہو۔

سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی حج روانگی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ کچھ صارفین نے ان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ان کی زندگی کا مثبت قدم قرار دیا جبکہ چند ناقدین نے ان کے لباس یا شہرت کی بنیاد پر تبصرے کیے۔ تاہم، اکثریت نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا یہ سفر آسان فرمائے اور ان کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے