تازہ ترین شوبز

ماہرہ خان کے بیان پر خواتیں کارکنان اور صحافیوں کا شدید ردعمل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اداکارہ ماہرہ خان خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے حالیہ تبصرے کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

ماہرہ کی جانب سے مفاہمت کی کوشش کو لیینا غنی، صحافی صنم مہر اور مصنفہ حنا بلوچ جیسے معروف ناموں نے مایوس کن قرار دیا ہے۔

 

ماہرہ نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمان سے اپنے اختلافات پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہاں میں غلط تھی مجھے ٹویٹ کی بجائے ان سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے تھا وہ بالکل درست تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹویٹ انہوں نے نیلوفر کی شوٹنگ کے دوران بغیر مکمل سیاق و سباق سمجھے رات دیر گئے کیا تھا۔

ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں سکھایا کہ آپ احترام کو برقرار رکھتے ہوئے بھی اختلاف کر سکتے ہیں۔

تاہم کارکن اور فیمنسٹ لیینا غنی نے انسٹاگرام پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مہربانی فرما کے کوئی مجھے پانچ سال کے بچے کی طرح سمجھائے کہ ماہرہ کہنا کیا چاہ رہی تھیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم طاقتور لوگوں کو نہیں بلاتے؟

صنم مہر نے پوڈکاسٹ کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ماہرہ کو کس بات پر معافی مانگنی پڑی انکے پرانے ٹویٹ نے کئی آوازوں کو ہمت دی اب پیچھے کیوں ہٹ رہی ہیں؟

علاوہ اذیں انہوں نے خلیل الرحمان کی میرا جسم میری مرضی پر چیختے ہوئے ویڈیو بھی دوبارہ شیئر کی۔

مصنفہ حنا بلوچ نے لکھا کہ ریسپیکٹ ایبلیٹی پالیٹکس ہمیں برباد کر دے گی اور ماہرہ نے کسی کو کینسل نہیں کیا صرف سچ بولا تھا، خلیل الرحمان عزت کے قابل ہی نہیں ہیں.

اس تنازعہ نے ایک بار پھر شوبز میں خواتین کے حقوق طاقتور شخصیات کے احتساب اور شہرت یافتہ افراد کے بیانات کی اہمیت پر بحث چھیڑ دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے