تازہ ترین شوبز

ہانیہ عامر کا دوست کی شادی میں ڈانس، کلپ وائرل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستانی شوبزانڈسٹری کی’’ڈمپل گرل‘‘خوبرو اداکارہ ہانیہ عامرکی دوست کی شادی میں ڈانس کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامرحال ہی میں اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرینڈا تولنور کی شادی کی تقریبات میں شریک ہوئیں جہاں شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔قوالی نائٹ اور سنگیت کے موقع پر ہانیہ عامر نے سیاہ اور سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے میں شرکت کی . تقریب کے دوران ہانیہ عامر نے اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ بھرپور ڈانس پرفارمنس بھی دی، جس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ہانیہ عامرکی انرجی سے بھرپور ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز تیزی سےسوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے