(اردو ایکسپریس) فیصل آبادمیں سات سٹیج اداکاروں کو پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 14 دن کیلئے بین کردیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز مغیز بن عزیز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سٹیج اداکارہ نوری شہزاد،ہیرا لال،رخسانہ ملتانی،انچل خان،فیروزہ جٹی،عمر شریف بھٹہ،عمہ چودھری کو بین کیا گیا ۔ تمام سٹیج اداکار 14 دن کیلئے فیصل آباد سمیت کسی بھی تھیٹر میں کام نہیں کر سکتے۔