(اردو ایکسپریس) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے زبردست خوشخبری!
اب اگر آپ کی فیملی بیرونِ ملک ہے تب بھی آپ اقامہ کی آسانی سے تجدید کروا سکتے ہیں – بس اتنا ضروری ہے کہ خاندان کا سربراہ سعودی عرب میں موجود ہو۔
یہ فیصلہ اُن ہزاروں خاندانوں کے لیے ایک ریلیف ہے جنہیں پہلے صرف ایک فرد کے باہر ہونے کی وجہ سے قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
چاہے آپ کے بچے تعلیم کے لیے بیرون ملک ہوں یا کسی ایمرجنسی میں کوئی باہر گیا ہو، اقامہ کی تجدید اور خروج و عودہ ویزا اب مکمل آن لائن، بغیر کسی دفتر گئے!
ابشر اور سداد کے ذریعے صرف چند کلکس میں سارا کام مکمل –
نہ لمبی قطاریں، نہ دفاتر کے چکر!
سعودی حکومت کا یہ قدم غیر ملکی خاندانوں کے لیے ایک "ریلیف پیکج” سے کم نہیں