پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی میں پلازے کا ایک حصہ گر گیا، ملبے تلے افراد کے دب جانے کا خدشہ

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے ٹرانسفارمر چوک میں پلازے کا ایک حصہ گرگیا۔ ملبے تلے افراد کے دبنےکا خدشہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹرانسفارمر چوک میں جاری کھدائی کے دوران پلازے کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا، ملبے سے 2 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا

ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال منتقل کیے گئے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ امدادی کارکن ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کر رہے ہیں، کھدائی کے دوران پلازے کا عقبی حصہ زمین بوس ہوا۔

انجینئرز کی ٹیم نے متاثرہ عمارت کا جائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران کا جائے وقوعہ کا دورہ اورعمارت پرپولیس تعینات کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے